- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

تاجروں اور صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو

94

- Advertisement -

پتوکی:(اوصاف ٹی و ی) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔

امن ترقی پارٹی کا منشور پاکستان کو معاشی اور دفاعی سپر پاور بنانا ہے، عمران خان کے پاس اس وقت تاریخی موقع ہے کہ وہ قومی ملکی تعمیر میں اپنی بہترین ٹیم بنا کر کردار ادا کریں، امن ترقی پارٹی عملی منصوبہ دینے کیلئے تیار ہے،

- Advertisement -

آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بنک، عالمی بنک، پیرس کلب اور سعودی عرب سے قرضوں میں بڑا ریلیف اور سرمایہ کاری غریب عوام اور ملک کا مقدر بدل سکتی ہے تعلیم، صحت، صنعتی و زرعی ترقی کو اوّلین ترجیح دی جائے اور سی پیک کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں،

- Advertisement -

تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینا اور ٹیکسوں کی کمی کو سراہتے ہیں اس سے مزدور، سرمایہ کار اور صنعت کو فوائد حاصل ہوں گے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی آفت سے مقابلہ کرنے کیلئے صحت کے شعبے کو چین کے تعاون سے مضبوط اور جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے، کرپشن کی روک تھام کے لئے تمام اداروں پر مشتمل بورڈ برائے حکمت و ایمانداری BWH کا عملی خاکہ جو امن ترقی پارٹی نے دے رکھا ہے کو فوری آئینی و قانونی شکل دی جائے،

پاکستان کو سپر پاور بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا، ایسے مواقع بار بار نہیں ملا کرتے وقت ضائع کیے بغیر قابل معاشی ٹیم اور عوامی و سماجی ترقی کی مہارت رکھنے والوں کو موقعہ دیا جائے، نوجوانوں کو آگے لایا جائے، جو بے عملی کو عمل اور جذبے سے ہمکنار کر دیں، پاکستان اس وقت دنیا کو لیڈ کر سکتا ہے، قیادت اور سیاسی بحران کا خاتمہ ہونا چاہیے، امن ترقی پارٹی بھر پور تعاون کرے گی

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu