نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا

16

(اوصاف ٹی وی )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں رمضان المبارک کےحوالے سے رہنماء اصولوں چھوٹے و درمیانی درجے کے کاروبار کیلئے پیکج صحت کی صورتحال اور اعداد و شمار مرتب کرنے کے امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدار ت منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے کی۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کی آبادی کو ان رہنما اصولوں کا عملدرآمد کرنے اور ماہ رمضان کے دوران کاروبار معمول کے مطابق نہ چلانے کے حوالے سے مسلسل آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی آبادی ان رہنماء اصولوں پر عملدرآمد کر رہی ہے جو حوصلہ افزاء بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ضلع اور یونین کونسل کی سطح پر سیاسی قیادت کا عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ہے۔

اس موقع پر منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا کہ صوبوں سے رمضان المبارک کے حوالے سے ضابطہ کار پر لوگوں کی طرف سے عملدرآمد میں پیشرفت کے بارے میں رپورٹ مانگی جا سکتی ہے۔

فورم نے صحت کی صورتحال اور کورونا وائرس کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.