زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

80

(اوصاف ٹی وی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےچھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے پری پیڈ بجلی کی صورت میں 50 ارب انہتر کروڑ روپے کی بالواسطہ معاونت کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں روزگار سے برخاستگی کو روکنے کیلئے سٹیٹ بینک کی ریفائنانس فیسیلٹی کیلئے 30 ارب روپے کی کریڈٹ لاس سبسڈی کی بھی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جی ٹوئنٹی سے قرضوں میں ریلیف کے حصول کیلئے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ اور قرضوں کی معطلی کیلئے دوطرفہ ڈونرز سے بات چیت کرنے کی وزارت اقتصادی امور کی تجویز کی اصولی منظوری دی۔اجلاس میں پاک ایران سرحدپرباڑ لگانے کیلئے تین ارب دو کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu