- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ماسک کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں پر 100 روپے جرمانہ

71

- Advertisement -

اسلام آباد: (اوصاف ٹی وی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومت نے ماسک کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں پر 100 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

- Advertisement -

تفصیل کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدر آباد، گلگت، مظفر آباد، میرپور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور اور ایبٹ آباد میں حکمت عملی کا اطلاق ہوگا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اختیار کی گئی حکمت عملی کے تحت ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 100 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 ماسک استعمال نہ کرنیوالے کو 3 ماسک دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ان ڈور شادی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں ایک ہزار سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی۔

شادی تقریبات میں ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد لازمی ہوگا۔

سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصدعملہ کام کرے گا جبکہ 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu