سعودی حکام کا مسجد نبویﷺ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان

شاہی منظوری پر اتوار 31 مئی 8 شوال سے مسجد نبویﷺ نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی. مدینہ منورہ گورنریٹ

162

مدینہ منورہ :(اوصاف ٹی وی ) سعودی حکام کا مسجد نبویﷺ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان۔شاہی منظوری پر اتوار 31 مئی 8 شوال سے مسجد نبویﷺ نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی. تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ گورنریٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مسجد نبویﷺ کو اتوار کے روز مؤرخہ 31 مئی 8 شوال کو نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبویﷺ کو اتوار31 مئی سے شاہی منظوری پر کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد نبویﷺ حفاظتی تدابیر کے ساتھ مرحلہ وار کھول دی جائے گی. اس سے قبل سعودی حکومت نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کی تمام مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے اتوار 31 مئی سے کھول دی جائیں گی البتہ اس سلسلے میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اسلامی دنیا کی یہ دونوں مقدس مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسلسل کھلی ہوئی ہیں، یہاں عام نمازیوں کی آمد پر پابندی ہے اور دونوں مساجد کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار ان میں نمازیں ادا کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu