کسووال:موٹرسائیکل ریس پربھاری جواء،پولیس کی کاروائی،3گرفتار،جواء پرلگی رقم 91180برآمد،مقدمہ درج

عوامی وسماجی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

87

(سردارمحمدجہانگیرڈوگرسے)تفصیل کےمطابق بس اسٹاپ چکنمبر 117بارہ ایل کے قریب بشیراحمدکباڑیہ سکنہ غازی آباد،محمدارسلان بھرائیں شیخ سکنہ21گیارہ ایل اورنصیراحمدسکنہ62بارہ ایل نامی ملزمان بھاری جواء لگاکر تیزی رفتاری اورلاپرواہی سے موٹرسائیکلوں پر ریس رہے تھے جنہیں مخبرکی اطلاع پرمقامی پولیس تھانہ کسووال نے پٹرولنگ پولیس پوسٹ ہاشم چاکر کے اہلکاروں کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کوگرفتارکرکے جواء پرلگی رقم 91180 برآمدکرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر59/20 درج کرلیااوردوسری جانب عوامی وسماجی حلقوں نے بھی پولیس کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.