وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیا

71

کوئٹہ (اوصاف ٹی وی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا جس کی رپورٹ انہیں آج موصول ہوئی ہے جو کہ منفی قرار دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

قرنطینہ کرتے ہوئے ظہور بلیدی نے پیغام جاری کیا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صحت یاب ہو رہا ہوں، میری صحت کے لئے دعا کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے خطرات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ کورونا وائرس نے سیاستدانوں کو بھی متاثر کر دیا ہے۔ متاثرہ سیاستدانوں میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، ممبر کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی، وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش ، ممبر سندھ اسمبلی سید عبدالرشید اور ممبر سندھ اسمبلی منگلا شرما شامل ہیں۔

ان تمام خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی رپورٹ انہیں آج موصول ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا جس کی رپورٹ انہیں آج موصول ہوئی ہے جو کہ منفی قرار دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.