ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں

60

ماؤنٹ مونگنئی (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 31 سال بعد بھارتی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے، بھارتی ٹیم کو 1989ءکے بعد پہلی مرتبہ انڈیا کو دو طرفہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق بے اوول ماؤنٹ مونگنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے کے ایل راہول کی سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں پرتھوی شا 40، شریاس ائیر 62 اور منیش پانڈے 42 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ہرمیش بینٹ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 64 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ
کائل جیمی سن اور جیمز نیشام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔کیویز نے ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کا بدلہ لینے کا موقع ضائع نہیں کیا اور ہدف کے تعاقب میں اوپنرز مارٹن گپٹل اور ہینری نکولس نے ٹیم کو اچھا آغا فراہم کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔ دونوں نے بالترتیب 66 اور 80 رنز بنائے جس کے بعد کولن ڈی گرینڈہوم نے 28 گیندوں پر 58 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر میزبان ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔میزبان ٹیم نے 17 گیندیں قبل ہی صرف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا کر ناصرف میچ جیت لیا بلکہ بھارت کو 31 سال بعد ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر کے سیریز بھی 0-3 سے اپنے نام کی۔ سنہ 1989ءکے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انڈیا کو دو طرفہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسے پہلی مرتبہ سیریز میں شکست ہوئی ہے۔بھارت کی جانب سے یوزویندرا چھاہل سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 47 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شردل ٹھاکر اور رویندرا جدیجہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.