میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں

73

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مشہور ولاگر و بائیک ٹریولر روزی گیرئیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عالم دین انہیں کلمہ پڑھا کر مسلمان کر رہے ہیں۔جب کہ روز نے یہ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اسلام کی طرف لوٹ آئی ہوں۔
عالم دین روزی کو اسلام کے بنیادی عقائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا جب کہ مختصر تعارف کے بعد روزی کو کلمہ طیبہ پڑھایا جاتا ہے۔اس موقع پر موجود لوگوں نے روزی کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آپ لوگوں کی موجودگی میں بھی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو سکتے ہیں جب کہ خود سے سرگوشی کرتے ہوئے کلمہ پڑھ کر بھی ہو سکتے ہیں۔یہ دراصل آپ کی نیت پر منحصر ہے،کیونکہ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں اور آپ سچے دل سے اس راستے پر چل رہے ہیں۔اس سچائی کو شئیر کرنا بہت ضروری تھا کہ اسلام امن ،محبت اور یکجہتی کا نام ہے۔ غیر مسلم یہاں تک کہ مسمانوں کی جانب سے اسلام کے بارے میں غلط باتیں پھیلائی جاتی ہیں۔بہت سالوں سے گہری روحانی راہ پر گامزن ہوں ، اور ایک مسلمان ملک میں ، خاص طور پر پاکستان کے سفر کے بعد اتنے سال گزارنے کے بعد ، میں نے بہت کچھ سیکھا۔میں نے اپنے اور خدا کے بارے میں جانا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.