کرفیوکے دوران پیدا ہونے والی بھارتی بچی کا نام ’’کورونا‘‘

73

بھار ت میں والدین نے نومولود بچی کا نام ’’ کورونا‘‘ رکھ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں بچی کی پیدائش اُس وقت ہوئی جب ملک بھر میں حکومت کی جانب سے کرفیو نافذ تھا،والدین نے کرفیو کے دوران پیدا ہونیوالی بچی کا نام ’’کورونا‘‘رکھ دیا۔

 

 

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بچی کے ماموں کا کہنا تھا کہ بچی کی پیدائش اتوار کے روز اُس وقت ہوئی جب شہر میں کرفیو لگا ہوا تھا، ہمیں اپنی بہن کو ہسپتال لانے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم نے بچی کا نام کورونا رکھا ہے اور اسی نام سے سرکاری دستاویز بنوائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.