بھارتی ایئر چیف نے پاکستانی فضائیہ کی برتری کا اعتراف کر لیا

68

نئی دہلی(اوصاف ٹی وی) بھارتی ایئر چیف نے پاکستانی فضائیہ کی برتری کا اعتراف کر لیا . تفصیلا ت کے مطابق بھارتی ایئر چیف راکیش کمار سنگھ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان ایئر فورس ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ہم سے بہت آگے ہیں .

انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی پائلٹ کی مہارت ، ایئر کرافٹ اور میزائل بہت اچھے ہیں . مجھے یہ کہنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ پاکستان کی آرمی بھار ت زیادہ طاقتور ہے .

Talha Naqvi
@syedtalharashid
بھارتی ائیر چیف نے پاکستانی فضائیہ کی برتری کا اعتراف کن الفاظ میں کیا، جانیے پروگرام پاور پلے کے اس حصے میں.
1/2@arsched @adeelraja @arypowerplay#PakistanRetaliationDay#PakistanAirForce#Abhinandan#26thFebruary#HappySurpriseDayIndia

Embedded video
25
12:58 PM – 27 فروری، 2020
Twitter Ads info and privacy
16 people are talking about this
سینئر اینکر پرسن ارشد شریف نے ویڈیوکلپ اپنے پروگرام میں چلاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے پاک ائیر فورس کی طاقت کا اعتراف کیا . تاہم یہ بھی ماننا ہو گا کہ فرق مشینوں سے نہیں بلکہ جذبے سے پڑتا ہے. مشین چلانے والے میں جذبہ ہو تو وہ کوئی بھی لڑائی جیت سکتا ہے ، جو پاکستان فوج کے پاس موجود ہے

. ابھی نندھن کا اعلاج کرنے والے آرمی کے جوان ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا ہے کہ میں ایمبو لنس میں ابھی نندھن کو منتقل کر رہا تھا ، ابھی نندھن نے مجھے کہا ڈاکٹر تم اپنے ملک بہت شہرت حاصل کروگے، میں نے جواب دیا بھارت میں تم زیادہ جانے جاؤ گے. جس پر ابھی نندھن نے کہا ڈاکٹر آپ کو معلوم نہیں بھارت اپنے جنگی قیدیوں کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے. یاد رہے

گزشتہ سال27 فروری کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو کر ٹینشن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان فضائیہ نے خوب مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کے جہاز کو گرا کر اسے گرفتار کر لیا تھا. ابھی نندن کو سب سے پہلے دیکھنے والے بزرگ عبدالرحمن نے کہا کہ بھارتی پائلٹ میرے گھر کے سامنے ہی گرا تھا.ابھی نندن کے پاس پہنچا تو اس کے ہاتھ میں پستول تھا.

ابھی نندھن نے مجھ سے مدد مانگی اور پانی پلانے کے لیے کہا میں نے کہا کہ آپ پستول نیچے رکھو پھر پانی پلاؤں گا لیکن اس نے پستول نیچے نہیں رکھا.ابھی نندن نے مجھ سے سوال کیا کہ یہ کون سی جگہ ہے جس پر میں نے کہا کہ یہ انڈیا ہے،یہ سنتے ہی ابھی نندن نے جے ہند کا نعرہ لگایا،اسی وقت سویلین یہاں جمع ہو گئے اور شور مچایا کہ اسے پکڑو،ابھی نندن اس کے بعد بھاگنے لگا. اس
نے ہوائی فائر کرنے کے بعد ہم پر بھی فائر کیا

ہم نے بھارتی پائلٹ کو گھیر لیا بعدازاں پاک فوج کے اہلکار بھی آ گئے. تاہم وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا . 27 فرروی کو پوری پاکستان قوم سرپرائز ڈے منا رہی ہے جو بھارت کے لئے عبرت کا نشان بن چکا ہے، ایسے میں بھارتی آرمی چیف کا بیان ان ہی کے لئے شرمندگی کا باعث ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu