- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ مزید 1433 افراد ہلاک

66

- Advertisement -

واشنگٹن:(اوصاف ٹی وی)امریکہ میں کورونا سے متاثرہ مزید 1433 افراد ہلاک۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 42 ہزار سے زائد ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1433 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 94 ہو گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی بے حد اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس وقت امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار کی حد عبور کر چکی ہے جو کہ اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

 

مزید تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں صورت حال اتنی بدتر ہو چکی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اٹلی میں ہونے والی ریکارڈ ہلاکتوں کے مقابلے میں 2 گنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے پہلی موت 29 فروری کو ہوئی تھی اس کے بعد 6 اپریل کو امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک جا پہنچی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں امریکہ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ہیں جن کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں اسکول، کاروبار کی بندش اور سفری پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار بھی ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu