- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے

71

- Advertisement -

اسلام آباد: (اوصاف ٹی وی) وفاقی وزیر اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے۔

اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ چلو جو ہم سے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے وہ چھوڑو، استعفوں کے بارے میں اپنے ٹویٹ میں وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے وہ کہاں گئے؟

کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لیے؟

- Advertisement -

- Advertisement -

دوسری جانب انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات پر غور کیلئے حکومت کے ساتھ مل بیٹھیں۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کے اشاریوں میں پانچ اعشاریہ سات فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ بنیادی افراط زر پانچ اعشاریہ چارفیصد کی شرح پر ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ان کی حکومت سے قبل جولائی 2018ء میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تھا جبکہ بنیادی شرح سات اعشاریہ چھ فیصد تھی جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پہلے کی نسبت موجودہ حکومت میں افراط زر کی شرح کم ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu