ہاٹ اینڈ اسپائسی ریشمی کباب رولز

131

چکن کے قیمے کو چھلے اور پسے بادام، پسا کھوپرا، گرم مصالحہ، بھنا اور پسا زیرہ، کُٹی لال مرچ، سفید مرچ، نمک، بھنا اور کُٹا دھنیا، پسی ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، گھی اور کارن فلور سے میرینیٹ کریں۔ اب انھیں اچھی طرح مکس کر کے اسکیورز پر لگائیں۔ پھر انھیں ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر بیس منٹ باربی کیو یا بیک کر لیں۔ آخر میں کوئلے کا دَم دے کر پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔ (چٹنی بنانے کے لیے) دہی پھینٹ کر اس میں پسی لال مرچ، چاٹ مصالحہ، نمک اور پسی ہری مرچ ڈال کر رول کے ساتھ سرو کریں۔ (پراٹھے بنانے کے لیے) میدے کو نمک اور حسب ضرورت پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔ اس ڈو کے آٹھ پیڑے بنائیں۔ ہر پیڑے کو چھوٹی پلیٹ کے برابر بیل لیں، اس پر تیار شدہ پیسٹ لگائیں۔ اسے دوبارہ رول کریں اور اس کا دوبارہ پیڑا بنا کر بیل لیں۔ آخر میں اسے گرم تیل میں فرائی کر کے پراٹھا بنا لیں۔ ہر پراٹھے پر ایک ریشمی کباب رکھیں۔ تھوڑی سی چٹنی ڈالیں اور رول کر کے گرم گرم پیش کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu