قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ

125

(اوصاف ٹی وی)قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ مکمل۔ہیڈ کوچ ابتدائی رپورٹ سے مطمئن۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیوز کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھر پر ہی تین ہفتوں کی فٹنس ٹریننگ کے بعد 2دنوں میں 35سے زائد کھلاڑیوں کی فٹنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ مشکل اور محدود حالات میں قومی ہاکی پلئیرز نے اپنی فٹنس پر کام کیا۔ لاک ڈاؤن کے دنوں میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول برقرار رکھنا خوش آئند ہے۔ماہ رمضان میں کھلاڑیوں کو نیا فٹنس پلان دیا جارہا ہے اور پلئیرز سے روزوں کے دوران سختی سے ڈائٹ پلان پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu