فی تولہ سونا مزید 100 روپے سستا

114

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب مزید 100 اور 85 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر گر گئی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1566 امریکی کرنسی ہو گئی۔

سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور ، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر بھی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد 90350 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 85 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام کی نئی قیمت 77461 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے باعث چاندی کی قیمت 1 ہزار روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.