ایک بچے سے کورونا وائرس پورے محلےمیں پھیل گیا

36

چونیاں:(اوصاف ٹی وی)کورونا وائرس نےاس وقت پورےپاکستان میں اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے ۔ پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں زیادہ کیسز لوگوں کی غفلت کی وجہ سے سامنے آرہے ہیں۔ ایسا ہی واقع چونیاں میں پیش آیا ہے جہاں ایک بچے سے کورونا وائرس پورے محلےمیں پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اسے قرنطینہ منتقل کر کے اس کا علاج شرو ع کر دیا گیا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا تھا کہ بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہم نے اس کے گھر والوں اور ارد گرد کے گھروں کے افراد کے کورونا ٹیسٹ کرنے کے فیصلے کئے ۔

ایم ایس کا کہنا تھا کہ ہم نے 400 افراد کے ٹیسٹ کئے تھے جن میں سے چند افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابھی تک 44 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ مزید بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے جس کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثر ہ علاقے سے لوگوں کو نہ باہر جانے کی اجازت دی جائے اور نہ کسی شخص کو متاثرہ علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جو لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لئے سختی سے کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 500 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 220 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu