وفاقی وزیرفواد چودھری کا رمضان المبارک کی تاریخ کا اعلان

25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا، رویت حلال کمیٹی نے ذیعقد اور رجب کی تاریخ غلط دی ہے، 5 مارچ کو پارلیمانی کی مذہبی کمیٹیوں کو بریفنگ دوں گا ۔ فواد چودھری

154

اسلام آباد (اوصاف ٹی وی) 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، رمضان المبارک کا چاند24 اپریل کو دیکھا جا سکے گا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا سکے گا جبکہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ فواد چودھری کا کہنا ہے رویت حلال کمیٹی نے ذیعقد اور
رجب کی تاریخ غلط دی ہے

انہوں نے مزید کا کہ اس حوالے سے 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفینگ دیں گے۔ ماضی میں پاکستان میں دو عیدین منائے جانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم کا نہیں بلکہ اتحاد کا باعث بنتے ہیں۔

Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry
انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کوپہلاروزہ ہو گا،روئت ھلال کمیٹی نے ذیعقداور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔

3,542
10:39 AM – Feb 27, 2020
Twitter Ads info and privacy
787 people are talking about this
واضح رہے اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ رمضان المبارک کے آغاز میں کم وقت رہ گیا، پاکستان میں رمضان کے مقدس ماہ کا چاند 23 یا 24 اپریل کو نظر آنے کا امکان، جبکہ عید الفطر 24 یا 25 مئی کو ہو سکتی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں کم ہی وقت رہ گیا ہے۔ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سب سے مقدس ترین مہینہ ہے اور اہل ایمان ہر سال اس ماہ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ ملک میں رجب المرجب کا آغاز 2 روز بعد یعنی 26 فروری بروز بدھ کو ہو

جس کے بعد رواں برس رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز میں تقریباً 2 ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ لوگوں ماہ مبارک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رمضان کے ماہ کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا

تاہم اب فواد چودھری نے رمضان کی تاریخ کا اعلان کردیا تھا اور بتایا ہے کہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.