- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

چینی رپورٹ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دیدی

84

- Advertisement -

اسلام آباد: (اوصاف ٹی وی) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چینی رپورٹ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

- Advertisement -

 اس ٹیم نے اپنے شعبے کے ماہرین افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق چئیرمین جاوید اقبال کے زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں شوگر کمیشن رپورٹ اور مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کا جائزہ لیا گیا۔

 چئیرمین نیب نے ماہانہ اجلاس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس کے بعد جاری نیب اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چینی رپورٹ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ۔

 اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں انویسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ اور لیگل کنسلٹنٹ شامل ہیں۔

 اس کے علاوہ شوگر انڈسٹری کے معاملات کے بارے میں تجربہ رکھنے والے فرانزک ایکسپرٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

چیئرمین نیب نے ہدایات کی کہ ٹیم تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر مکمل کرے۔

 انہوں نے تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین نیب نے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے شوگر کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس بھی حاصل کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کہ چینی سبسڈی کی تحقیقات میں تمام افراد اور محکموں کو اپنی صفائی کا موقع فراہم کیا جائے۔

غیر قانونی طریقہ سے چینی سبسڈی وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ شکایات کی جانچ پڑتال۔

 انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کو شواہد کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

en_GBEnglish
urUrdu en_GBEnglish