- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ابھینندن اور کلبھوشن کے معاملے پر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کے دعوے کی سختی سے نفی

50

- Advertisement -

ملتان: (اوصاف ٹی وی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کے دعوے کی سختی سے نفی کرتے ہوئے کہا ہے۔

- Advertisement -

 وہ ابھینندن اور کلبھوشن کے معاملے پر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ایسی بات کی توقع نہیں کرتا۔

 ایاز صادق نے جو موقف بیان کیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔ سیاسی مقاصد کیلئے ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جا رہی ہے۔ ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کر رہے ہیں جس پر حیرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی کشمیر پر سودے بازی نہیں کر سکتا۔

 ہم قوم کو کشمیر پر یکجا کرتے ہیں اور یہ بھارت کا بیانیہ بننا شروع کر دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ایشو پر کون متفق ہے، سب جانتے ہیں۔ یہ بلا وجہ متنازع بنا رہے ہیں۔

 لوگ کلبھوشن اور ابھینندن کے معاملے پر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

اپوزیشن کے لوگ کنفیوژن میں ایسی گفتگو فرما رہے ہیں۔

 یہ ایوان میں آکر معاملات میں ابہام پیدا کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھینندن کے معاملے کو بلا وجہ متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انٹیلیجنس معلومات پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا تھا۔

انٹیلیجنس معلومات میں ابھینندن کا ذکر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آئی سی جے کا فیصلہ پڑھ لے اور پاکستان کا موقف بھی پڑھ لیا جائے۔

ہم بھارت کو ایسا موقع نہیں دینا چاہتے کہ وہ پاکستان کو دوبارہ آئی سی جے میں لے جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بدقسمتی سے انھوں نے سب چیزیوں کو سیاست کی نذر کر دیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو دھکیلنے والا کون تھا؟ یہ نون لیگ کا دیا ہوا تحفہ ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

en_GBEnglish
urUrdu en_GBEnglish