- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کواٹرزکادورہ

64

- Advertisement -

 راولپنڈی:(اوصاف ٹی وی )وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ اجلاس میں علاقائی اور ملکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی ہمراہ تھے۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

- Advertisement -

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

en_GBEnglish
urUrdu en_GBEnglish