- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

میر ظفر اللہ جمالی کا انتقال، وزیراعظم اور آرمی چیف کا اظہار تعزیت

مجھے میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا،وزیراعظم

74

- Advertisement -

اسلام آباد:(اوصاف ٹی وی) وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کو اس صدمے کو جھیلنے کی دعا کی گئی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ مجھے میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

- Advertisement -

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو یہ دکھ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

en_GBEnglish