وزیراعظم عمران خان کا کہوٹہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز

78
کہوٹہ: (اوصاف ٹی وی) وزیراعظم عمران خان نے کہوٹہ میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دنیا کی نسبت سب سے کم جنگلات بچے ہیں۔ پاکستان میں آزادی سے اب تک تیس نیشنل پارک تھے، ہم نے ان کا بھی صفایا کر دیا۔ اب اگر ہم نے جنگلات نہ اگائے تو کافی نقصان ہوگا۔

  • ان کا کہنا تھا کہ درخت اگانے سے گلوبل وارمنگ سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ ہم نے تیس کروڑ درخت دو سال میں اگائے ہیں۔ درخت کو لگانا نہیں ان کو بچانا بھی ہے۔ ہم جنگلات کے نگہبان بنا رہے ہیں، ان کی تعداد بڑھاتے رہیں گے۔ ہمارا ہدف 10 ارب درخت لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل کو درختوں کی اہمیت اور انھیں بچانے کا زیادہ شعور ہے۔ ہر سکول میں ہفتے میں دو گھنٹے گرین کلین پاکستان سکھانے کیلئے مختص ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

en_GBEnglish
urUrdu en_GBEnglish