چاند کے معاملے پر وزارت سائنس اور رویت ہلال کمیٹی میں اختلاف

69
کراچی: (صاف ٹی وی ) چاند کے معاملے پر وزارت سائنس اور رویت ہلال کمیٹی میں اختلاف، فواد چودھری کے ٹویٹ پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جس شخص کو سائنس کا کچھ نہیں پتا وہ خود کو سائنس کا امام سمجھتا ہے۔
 چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کونسی کتاب میں لکھا ہے کہ چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین کیا جائے، فواد صاحب، یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا، قمری ماہ کی 29 تاریخ کو اگر چاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہے لیکن نظر نہ آئے تو مہینہ 30 کا قرار پائے گا مگر اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائے گی اسلئے نسبتا بڑا نظر آئے گا۔

خیال رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹر پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے ؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسمان رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کرلیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

en_GBEnglish
urUrdu en_GBEnglish