سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مجموعی طور پر 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ

101

کراچی: (اوصاف ٹی وی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مجموعی طور پر 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ جبکہ 93 پائلٹس کے لائسنس معطل کر دیئے۔

حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے۔ لائسنس منسوخ ہونیوالوں میں پی آئی اے کے 7 پائلٹس اور ایک فضائی میزبان شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 93 پائلٹس کے لائسنس معطل کئے ہیں۔

سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا ہے کہ باقی دیگر پائلٹس کی فرانزک آڈٹ کے ذریعے مکمل چھان بین کی جا رہی ہے، لائسنس کے معاملے پر چھان بین کا مقصد ہے کہ بے قصور کو سزا نہ ملے، جو قصور وار ہیں ان کے لائسنس منسوخ کئے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

en_GBEnglish
urUrdu en_GBEnglish