- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ملک بھر میں ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے

77

- Advertisement -

لاہور: (اوصاف ٹی وی) ملک بھر میں ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا۔

 

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

آج ماہِ ربیع الاوّل کا چاند نظرنہیں آیا،یکم ربیع الاوّل 1442ء پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی جمعۃ المبارک30، اکتوبر 2020 کو ہوگی ۔

 

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کےدفترمیٹ کمپلیکس کراچی میں ہوا۔

- Advertisement -

فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ سردار سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔

بعض مقامات پرمطلع صاف تھا،بعض جگہ ابرآلود اور بعض جگہ گرد آلودتھا ،تاہم کسی مقام سے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔

 

محکمہ موسمیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی گئی ۔

جس کے بعد اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ربیع الاوّل 1442 پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی جمعۃ المبارک30 اکتوبر 2020کو ہوگی۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

en_GBEnglish
urUrdu en_GBEnglish