کراچی میں کالعدم بی ایل اے کے سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف

81

کراچی: (اوصاف ٹی وی) کراچی میں کالعدم بی ایل اے کے سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کی تحقیقات پر سی ٹی ڈی نے حتمی رپورٹ تیار کرلی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی میں کالعدم بی ایل اے کے سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ لیاری، بلدیہ اور مشرف کالونی میں سلیپر سیلز کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ دہشتگرد سلیمان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ریکی کی تھی، سلیمان کے ساتھ دیگر تین دہشتگردوں کو اندر کا راستہ معلوم نہیں تھا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سلیمان کے فوری ہلاک ہونے کے باعث دہشتگردوں کا پلان فیل ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

en_GBEnglish
urUrdu en_GBEnglish