- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لینے آ رہے ہیں، مریم اورنگزیب

112

- Advertisement -

لاہور: (اوصاف ٹی وی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انیس جنوری کو الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لینے آ رہے ہیں۔ اُس وقت تک مریم نواز کے ساتھ بیٹھیں گے، جب تک فیصلہ لکھ کر نہیں دے دیا جاتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کا اعتراف کر لیا۔ بھارت اور اسرائیل سے ہونے والی اسی فنڈنگ کے بدلے میں کشمیر کا سودا کیا گیا۔

- Advertisement -

لیگی ترجمان نے کہا کہ سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل ملک پر مسلط ہیں۔ تنقید وہ کر رہے ہیں جو لاہور سے کچرا تک نہیں اٹھا سکتے۔ پی ٹی آئی کی ڈھائی سال کی حکومت میں ایک اینٹ نہیں لگی۔ 2013ء میں ملک میں 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی تھی۔ 2018ء میں نواز شریف کی حکومت جانے تک لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ختم ہو گئی تھی۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ نالائق ٹولہ گھر جانے والا ہے، ملک میں خوشحالی کے دن آنے والے ہیں۔ لانگ مارچ سے سلیکٹڈ ٹولے سے استعفیٰ لیں گے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت کیلئے ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں تحریری فیصلہ لینے کیلئے جانا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

en_GBEnglish