- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے گرنے لگی

 انٹر بینک میں ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 28 پیسے سستی ہو گئی۔

39

- Advertisement -

لاہور: (اوصاف ٹی وی) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے گرنے لگی ہے۔

- Advertisement -

 انٹر بینک میں ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 28 پیسے سستی ہو گئی۔

رواں سال اگست کے آخری ہفتے سے لیکر ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

 اس عرصے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تقریباً ساڑھے چار روپے سستا ہو گیا ہے۔

دوسری طرف رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں امریکی ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہو گیا۔

قیمت 164 روپے 32 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 04 پیسے ہو گئی ہے۔

 گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے سستا ہو گئی۔

 جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu