- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 16 پیسے گر گئی

مقامی مارکیٹوں میں مسلسل تیسرے روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 16 پیسے گر گئی

87

- Advertisement -

لاہور: (اوصاف ٹی وی) مقامی مارکیٹوں میں مسلسل تیسرے روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 16 پیسے گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں معاشی حوالے سے اچھی خبروں، ترسیلات زر کی مسلسل زبردست آمد، جی 20 ممالک کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کو ملنے والے ریلیف اور ایکسپورٹ کے حوالے سے اچھی خبروں کے باعث ملک بھر میں روپیہ پر بہترین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کی طرف جا رہا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہو گیا ۔

جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 159 روپے 81 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی اور ڈالر 159 روپے 97 پیسے کا ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا تھا اور امریکی کرنسی کی نئی قیمت 160 روپے 11 پیسے ہو گئی تھی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu