ٹی 20 ورلڈکپ کے بارے میں فیصلہ

86

دبئی :(اوصاف ٹی وی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کیا ہے کہ اسے ٹی 20 ورلڈکپ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ ایونٹ بدستور 6 ماہ کی دوری پر ہے اور ہم اپنے شیڈول کے مطابق منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اور فی الحال اس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے تمام آپشنز موجود اور کوئی بھی حتمی قدم تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اٹھائیں گے جن میں آسٹریلوی حکومت بھی شامل ہے، ہم صورتحال کے حوالے سے متعلق ماہرین سے رائے لیتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu