اوورسیز پاکستانیوں کی اموات ناقابل تلافی نقصان قرار

23

لاہور:(اوصاف ٹی وی ) قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کی اموات ملک کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا۔

قائد حزب اختلاف ومسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کورونا وبا سے وفات پر بے حد دکھ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی عزم وہمت اور وفا کی قابل فخر مثال ہیں، باہر آباد پاکستانیوں کی اموات ملک کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، بیرون ملک رہنےوالے اہل وطن پاکستان کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu