- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

بزدل حکمران کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

مجھے غریبوں کا احساس ہے،،مریم نواز

90

- Advertisement -

ملتان:(اوصاف ٹی وی ) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بزدل حکمران کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ تبدیلی سرکار میں عوام بے روزگار جبکہ روٹی تیس روپے کی ہوگئی، مجھے غریبوں کا احساس ہے، اسی لیے نواز شریف کی ہدایت پر ذاتی دکھ بھول کر جلسے میں شرکت کی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف پر آج مشکل وقت ہے، گزشتہ دنوں ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ لیکن انہوں نے مجھے سمجھایا کہ مجھ سے زیادہ عوام تکلیف میں ہیں، جلسے میں شرکت کیلئے اپنے دکھوں کو گھر چھوڑ کر جانا، کیونکہ ہمارا دکھ چھوٹا اور عوام کا دکھ بڑا ہے۔ جب گھر پر مشکل آئے تو بیٹیاں اور بہنیں نکلتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ملتان کی عوام کو سلام پیش کرتی ہوں۔ ہمارے نہتے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ ثابت قدیم رہے۔ ہمارے نہتے کارکنوں پر ظلم کیا گیا تو انہوں نے ہر گلی کو جلسہ گاہ بنا دیا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ ہمیں غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کا احساس ہے۔ عوام پر روز دکھوں کے پہاڑ ٹوٹتے ہیں۔ عوام بے روزگار ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف والدہ کو لحد میں اتارنے کے لیے نہیں آ سکا۔ ہمیشہ منتخب نمائندوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جاتا ہے؟

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران عالمی وبا کورونا کے معاملے پر حکومتی پالیسی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکمران اتنے بزدل ہیں کہ اب کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔  یہ کتنا سمجھدار کورونا ہے کہ جلسے کے باہر کھڑا ہو جاتا ہے۔ اگر حکومت کا جلسہ ہو تو کورونا پیچھے سے مڑ جاتا ہے۔ کورونا پہلے پوچھتا ہے کس کا جلسہ ہے، اندر آ جاؤں؟ کورونا وزرا اور جماعت اسلامی کے جلسوں میں نہیں آتا۔

انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیازی سروسز ٹیکس بچانے کے لیے بنائی گئی، علیمہ باجی نے سلائی مشینوں سے اربوں بنائے، بنی گالا کا محل بن گیا، فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے مفرور، اربوں روپے کی غیر ملکی فنڈنگ کے شواہد موجود، آٹا اور چینی کو چوری کر لیا گیا مالم جبہ سکینڈل آگیا لیکن کہتے ہیں کہ بندہ ایماندار ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu