- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق

جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 479 ہوگئی

38

- Advertisement -

اسلام آباد: (اوصاف ٹی وی) کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 479 ہوگئی۔
 پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 263 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

 پنجاب میں 99 ہزار 378، سندھ میں ایک لاکھ 36 ہزار 795، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 776، بلوچستان میں 15 ہزار 257، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 778، اسلام آباد میں 16 ہزار 581 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 698 کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

ملک بھر میں اب تک 35 لاکھ 14 ہزار 237 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 31 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 467 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 479 ہوگئی۔

پنجاب میں 2 ہزار 234، سندھ میں 2 ہزار 497، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu