کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر گئی

123

(اوصاف ٹی وی )دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 34 ہزار سے زیادہ ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ 38ہزار سے زائد ہیں۔
امریکہ میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے جہاں ہلاکتوں کا سلسلہ ابھی تک تھم نہیں سکا۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید دو ہزار 172 افراد جان کی بازی ہا ر گئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 64ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ دس لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔امریکہ میں گذشتہ چھ ہفتوں میں تقریباً 3 کروڑ افراد بیروزگار ہوگئے ہیں۔

ملک بھرمیں ایک روز کےدوران990مزیدکوروناکیسزسامنےآ گئے
دوسری جانب برطانیہ کورونا سے اموات کے اعتبار سے دنیا میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد فرانس اور اسپین سے بھی زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں اموات کی کل تعداد 26ہزار 771 ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ وبا کے عروج سے گزر چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu