پاکستان میں کوروناوائرس کےمتاثرہ افرادکی تعدادبھی بڑھنےلگی

130

(اوصآف ٹی وی)پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس میں اضافے سے کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔ ماضی کے چند ہفتوں کے برعکس اب دوگنا سے بھی زیادہ اموات اور متاثرہ مریضوں کی تعداد سامنے آنے لگی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18ہزار 700 سے اوپر چلی گئی۔

گزشتہ روز 9 ہزار سے زائد ٹیسٹس ہوئے، 1297 مریض سامنے آئے جبکہ 32 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یوں ملک بھر میں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 432 ہوچکی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 47 فیصد اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں۔

معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف نے کہا کہ بیرون ممالک سے 15 ہزار پاکستانی واپس لاچکے، ایک لاکھ سے زائد افراد وطن واپس آنے کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے 717 اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3 ہزار 785 مریض زیرعلاج ہیں۔

جمعرات کو کورونا کے 7 ہزار971 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 990 افراد کورونا کا شکار نکلے اور 24 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

بدھ کو 8 ہزار 249 ٹیسٹ ہوئے، 874 افراد کا نتیجہ مثبت نکلا، 19 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو حد درجہ احتیاط اور باخبر رہنے کی ضرورت ہے، اب تک 25 سے 45 سال تک کی عمر کے مرد کورونا وائرس سے بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں۔

اس کی وجہ بے احتیاطی، گھروں سے بنا ضرورت باہر نکلنا، ماکس اور گلوز کے استعمال کی پابندی نہ کرنا اور میل ملاپ میں سماجی فاصلے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنا بڑی وجوہا ت ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu