- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 60 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 60 افراد جاں بحق ہو گئے،

109

- Advertisement -

لاہور ( اوصآف ٹی وی) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 60 افراد جاں بحق ہو گئے، کُل متاثرہ افراد کی تعداد 72 ہزار 460 ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا چلا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 افراد اس مہلک وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والے کُل افراد کی تعداد ایک ہزار 543 ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے د وران 2964 نئے کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد پنجاب میں کیسز 26ہزار 240، سندھ میں 28 ہزار 245، خیبرپختونخوا 10 ہزار 27،بلوچستاان میں 4 ہزار 393، گلگت بلتستان میں 711, اسلام آباد میں 2 ہزار 598 جبہ آزاد کشمیر میں 255 ہو گئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 5 لاکھ 61 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

دنیا بھر کی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو موذی کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 500 افراد دم توڑ گئے جبکہ اس دوران اس کے 9 ہزار 816 نئے مریض سامنے آئے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار 299 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 71 ہزار 6 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 51 ہزار 7 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 515 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 لاکھ 38 ہزار 286 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu