- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 31 افراد جاں بحق

89

- Advertisement -

لاہور (اوصاف ٹی وی) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 31 افراد جاں بحق ہو گئے، کُل جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 834 ہو گئی ۔پاکستان بھر میں مریضوں کی تعداد 38 ہزار 799 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 1581 کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد پنجاب میں کیسز کی تعداد 14 ہزر 201، سندھ میں سب سے زیادہ 14 ہزار 916، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 678، بلوچستان میں 2 ہزار 457، گلگت بلتستان میں 518 ،اسلام آباد میں 921 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 108 مریض سامنے آچکے ہیں۔

- Advertisement -

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 878 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، تاہم اب تک 3 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

کورونا کی تشخیص سے اب تک پاکستان میں 10 ہزار سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہو کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کی بات کی جائے تو کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 27 ہزاز سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

عالمگیر وبا کے باعث اس وقت سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہیں جہاں اب تک 87 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 14 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔امریکا میں گزشتہ ہفتے مزید 30 لاکھ افراد نے بے روز گار الاؤنس کے لیے درخواستیں جمع کروائیں جس کے بعد کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی لیبرڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ اپریل میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے 14 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 35ہزار افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu