دنیابھرمیں کورونا وائرس کے وار جاری

91

اوصاف ٹی وی)دنیابھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29لاکھ 21ہزار سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ (2 لاکھ تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔صحتیاب ہونے والوں کی تعداد8لاکھ 37ہزارسے زائد ہے۔

کورونا وائرس سے امریکہ میں سب سے زیادہ 9لاکھ 60ہزار 896افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 54ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد میں کچھ حد تک کمی آئی ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ95ہزار351ہے جبکہ 26ہزار 384 ہلاک ہو چکے ہیں، سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار902اور فرانس میں 22ہزار614 ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس نے 5ہزار877، بیلجیئم میں 6ہزار917 جبکہ نیدرلینڈز میں 4ہزار409افراد کی جان لے لی ہے۔

برطانیہ میں 813نئی اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20ہزار 319تک گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 48ہزار 377 افراد متاثر ہیں۔ ایران میں 5ہزار 650افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 89ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ترکی میں بھی حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں جہاں ایک لاکھ سات ہزارسے زائد افرادمہلک وائرس سے متاثرہیں جبکہ 2706 موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 74ہزار588ہے جبکہ 681افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پڑوسی ملک بھارت میں کوروناکیسز کی تعداد 26ہزار 496ہو گئی ہے جبکہ 825افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu