امریکا میں کورونا سے مزید ایک ہزار 691 اموات

126

(اوصاف ٹی وی ) کورونا وائرس امریکا میں مزید ایک ہزار 691 زندگیاں نگل گیا، مرنے والوں کی کل تعداد 67 ہزار 444 ہو گئی، کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امریکا میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی، امریکی محکمے کے مطابق متاثرہ ریاستوں میں آٹھ مارچ سے 11 اپریل کے دوران ہونے والی ہلاکتیں عام حالات میں ہونے والی ہلاکتوں سے 50 فیصد زیادہ ہیں۔ چند ماہرین کا خیال ہے کہ مرنے والوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

کئی امریکی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ریاست کیلی فورنیا میں گھروں میں رہنے کے خلاف احتجاج کرنے والے
30 سے زائدافراد کو گرفتار کر لیا گیا، مظاہرے میں 5 سو زائد افراد شریک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu