دنیا بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 28لاکھ 31ہزار 915ہوگئی

61

دنیابھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ 28لاکھ 31ہزار 915افراد میں سے 8لاکھ7ہزار صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ97ہزار 306ہوگئی ہے۔
امریکہ میں ایک روز میں 1800 سے زائد ہلاکتوں کے بعد مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد52 ہزار193ہوگئی ہے جبکہ 9لاکھ25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد میں کچھ حد تک کمی آئی ہے۔ اٹلی میں اب تک 25ہزار969 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا متاثرین تعداد ایک لاکھ92ہزار994ہے۔ سپین میں 22ہزار524، فرانس میں 22ہزار245، جرمنی میں 5ہزار760، بیلجیئم میں 6ہزار679اورنیدرلینڈز میں 4ہزار289افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں مزید 768ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 19ہزار 506 ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 43ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ ایران میں 5ہزار 574 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 88ہزار 194افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ترکی میں بھی حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار 912ہےجبکہ 2ہزار600افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ روس میں 68ہزار 622 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں جبکہ 615افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد 24ہزار 5سوسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 780ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu