دنیا بھرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد31لاکھ68 ہزار سےتجاوز

120

(اوصاف ٹی ؤی)دنیا بھرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد31لاکھ68 ہزار سےتجاوز کرگئی ہے۔مہلک وبا سےاب تک دو لاکھ20ہزار ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 9لاکھ78ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکہ میں یومیہ دو سے اڑھائی ہزار افرادہلاک جبکہ 25سے تیس ہزار افراد وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں گزشتہ روز بھی امریکہ میں 2470 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعدادساٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔

وائرس سے متاثرہونیوالےایک لاکھ چالیس ہزار افراد میں سےآٹھ لاکھ اڑتیس ہزار ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں دو مہینوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد 20 سال تک جاری رہنے والی ویتنام جنگ میں ہلاکتوں سے بڑھ گئی ہے۔اٹلی ،سپین برطانیہ اور فرانس سمیت یورپ بھر میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں رکنے کی وجہ سے معاشی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔محنت کشوں کی بین الاقوامی تنظیم آئی ایل او نے کہا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں نصف ملازمین کا بےروزگار ہونے کا خطرہ موجود ہے۔اور یہ تعدادڈیڑھ ارب تک ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.