کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل

کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل فرانس میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید نرمی۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے ملک بھر میں ریستوران،

129

پیرس (اوصاف ٹی وی) سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل فرانس میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید نرمی۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے ملک بھر میں ریستوران، کیفے اور شراب خانے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی ابتدائی لہر میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل فرانس میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم ایڈوارڈ فلپ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں شراب خانے، کیفے اور ریستوران کھولے جا رہے ہیں۔

ریستوران اور شراب خانوں کے ساتھ ساتھ شہریوں پرعائد کی گئیں سفری پابندیوں میں بھی نرمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے پہلے کورونا کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے فرانسیسی شہریوں پر سفری پابندی عائد تھی جس کے تحت وہ اپنے گھر سے زیادہ سے زیادہ سو کلومیٹر دور تک کا سفر ہی کر سکتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے واضح کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود اجتماعات اور ایک جگہ پر دس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر عائد پابندی بدستور جاری رہے گی۔ فرانسیسی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد میں واضح کمی کے بعد کیا گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کے باعث یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے بھی کم ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کا شمار مہلک کورونا وائرس کی ابتدائی لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق فرانس بھر میں اب تک 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu