مساجد انتظامیہ کے ذریعے کورونا سرگرمیوں اور احتیاطی تدابیر

78

سرگودہا:(اوصاف ٹی وی) کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے محکمہ اوقاف کو حکم دیا کہ مساجد انتظامیہ کے ذریعے انسداد کورونا سرگرمیوں اور احتیاطی تدابیر کے نفاذ کو یقینی بنائیں اور مساجد کی انسداد وائرس انفیکشن ادویات کے ذریعے دھلائی اور صفائی کے اہتمام کو یقینی بناتے ہوئے واک تھرو جراثیم کش سپرے گیٹ نصب کئے جائیں اور سماجی فاصلہ کی پاسداری کی جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکاجاسکے۔
زرائع کے مطابق کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے محکمہ اوقاف کے خطیب قاری وقار عثمانی اور دیگر افسران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ اوقاف کے علاوہ انتظامی کمیٹیوں کے ذریعہ کام کرنے والی مساجد میں بھی واک تھرو سپرے گیٹ نصب کروانے کے عمل کو یقینی بنائیں او راس ضمن میں چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو نگرانی کی ہدایت کی جائے ۔

انہوں نے مساجد کے داخلی راستوں پر سینیٹائرز رکھنے اور نمازیوں کو ہاتھوں کی دھلائی کا عادی وپابند بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔کمشنر نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مدارس اور مزاروں پر کورونا وائرس آرڈی نینس کی پاسداری او رنفاذ کو یقینی بنانے کی ضرور ت پر زور دیا تاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل سکے ۔ انہوں نے مدارس کے عملہ کو انسداد کورونا احتیاطی تدابیر اپنانے کاپابند بنانے کی ہدایت کی اور حکومت کی ہدایات کے مطابق مدارس کو مکمل مقفل رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے رمضان المبارک میں نماز تراویح کے ضمن میں حکومت کی پالیسی کے نفاذ کا انتظار کرنے کی ہدایت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu