- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑ چکی ہے:وزیراعلی پنجاب

80

- Advertisement -

لاہور: (اوصاف ٹی وی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 31 دسمبر آئے گا اور گزر جائے گا، اپوزیشن کے استعفے جیبوں میں ہی رہ جائیں گے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑ چکی ہے۔

یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں۔

عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ شور و غوغا کرنے والے قوم پررحم کریں اورمنفی سیاست ترک کر دیں۔ اپوزیشن پے در پے ناکامیوں کے باوجود اب تک خواب غفلت میں سو رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔

یہ عناصر جتنی مرضی منت ترلے کر لیں، این آر او نہیں ملنے والا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پر اوس پڑچکی ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu