چین نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت کا اعتراض مسترد کردیا

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زہاؤ لیجان کا کہنا ہے

66

بیجنگ (اوصاف ٹی وی) چین نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت کا اعتراض مسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زہاؤ لیجان کا کہنا ہے کہ دونوں سدابہار دوست ملکوں اور اسٹریٹجک شراکت داروں کو برابر کا فائدہ ہوگا۔بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران زہاؤ لیجان نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے ہمسایہ کی حیثیت سے چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پرامن بقائے باہمی دونوں ملکوں کے باہمی مفاد اور عالمی برادری کے مشترکہ توقعات کے عین مطابق ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بالخصوص تباہ کن کوویڈ 19 وبائی مرض کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کو تنازعات حل کرنے کیلئے رابطوں اور تعاون کو بڑھانا چاہئے۔

ترجمان نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کریں۔۔سرحد کی حد بندی کے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ سرحد پر کسی قسم کے ٹکراؤ سے گریز کیا جائے، دونوں ملکوں میں سرحدی تنازعہ پر سفارتی سطح پر رابطہ قائم ہے۔جب کہ ڈیم کی تعمیر کے بارے میں ایک سوال پر زہاؤ لیجان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی تعاون کا مقصد مقامی آبادی کی فلاح و بہبود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاک چین سدابہار دوست ملکوں اور اور اسٹریٹجک شراکت داروں کو برابر کا فائدہ ہوگا۔واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم تعمیر کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پانی کے تحفظ کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈیموں کی تعمیر سے زرعی ضروریات کے لئے پانی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ سستی بجلی کے حصول میں مدد ملے گی۔ دیامر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام فوری شروع کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.