امریکہ کے الزامات ، چین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

امریکہ کے الزامات ، چین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ۔ چین نے کورونا پھیلانے سے متعلق 24 امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

61

بیجنگ (اوصاف ٹی وی ) امریکہ کے الزامات ، چین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ۔ چین نے کورونا پھیلانے سے متعلق 24 امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الزامات لگانے پر چین کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے اور 24 الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی الزامات کا جواب دیتے ہوئے چین کے وزارت خارجہ کی جانب سے 11 ہزار الفاظ پر مشتمل آرٹیکل شائع کیا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی سیاستدان اور میڈیا نے چین پر من الزامات لگائے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے امریکی صدر چین کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزامات عائد کر چکے ہیں تاہم اس بار چین نے امریکی صدر کے ا لزامات کا انتہائی سخت جواب دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین، امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اس کے خواہش مند نہیں ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ’’میں نے سنا ہے کہ وہ تجارتی معاہدے پر دوبارہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ ان کے لئے بہتر سودا ثابت ہوسکے۔ لیکن میں اس کا خواہش مند نہیں ہوں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ اس معاہدے پر برقرار رہتے ہیں کہ نہیں جس پر انہوں نے دستخط کئے تھے۔ ٹرمپ نے اس سے پہلے چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چین وعدے کے مطابق 250 بلین ڈالر کی امریکی اشیا نہیں خریدتا تو وہ معاہدے کو منسوخ کر دیں گے۔ معاہدے کے نفاذ پر گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے تجارتی وفود نے بات چیت کی تھی۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس سے قبل دونون ممالک کے درمیان معاشی جنگ بھی جاری تھی ، جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پرٹیکس بھی عائد کئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.