کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاورمنصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

6

اسلام آباد: (اوصاف ٹی وی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاورمنصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، یہ منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چینی کمپنیوں کے سربراہان نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام جلد از جلد شروع کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، توانائی کے یہ منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، منصوبوں سے روزگار کے 8 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu