- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

حکومت کا تعمیراتی شعبے کےلیےبڑافیصلہ

تعمیراتی شعبے کیلئے فکس ٹیکس رجیم میں ایک سال کی توسیع

28

- Advertisement -

اسلام آباد(اوصاف ٹی وی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے بینک ہر ممکن تعاون کریں گے۔ کم لاگت مکانات کیلئے 5 سے 7 فیصد شرح پر قرضے دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا تعمیراتی شعبے کیلئے اٹھائے گئے اہم فیصلوں سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے فکس ٹیکس رجیم میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔ بڑے شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنانے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کے آغاز پر 3 لاکھ دیئے جائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سرکاری زمینوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ تینوں شہروں کی ڈیجیٹلائزیشن اگست تک مکمل ہو جائے گی۔ ماسٹر پلان سے سیوریج اور پانی فراہمی میں رکاوٹیں دور ہوں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے کم لاگت تعمیراتی منصوبوں کا پیکج دیا ہے۔ بینکوں نے 378 ارب روپے تعمیراتی شعبے کیلئے مختص کیے ہیں۔ پنجاب میں 163 ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔ ان منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu