مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں رمضان کےدوران اعتکاف پرپابندی

37

الریاض:(اوصاف ٹی وی) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی عائد۔ اسلام کی دو سب سے مقدس مسجدوں میں رمضان کی عبادات کا اہتمام ہوگا مگر عبادت گزاروں کے بغیر۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے عالم اسلام کے لیے رنجیدہ کر دینے والی خبر آئی ہے جس کےمطابق مسلمانوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں واقع دو سب سے مقدس مساجد میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی ہو گی۔

سعودی عرب میں دو مساجد کے امور کے ایوان صدر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں مساجد جو دین اسلام کے سب سے پُر جوش/ مقدس مقامات سمجھے جاتے ہیں ان میں اعتکاف پر پابندی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مساجد میں رمضان کی عبادات کا اہتمام ہوگا لیکن کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق احتیاطی اقدامات کے طور پر مقدس مساجد میں عبادت گزاروں کی موجودگی پر پابندی ہوگی۔

 

واضح رہے کہ دیگر خلیجی ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ماہ مقدس کا 24 اپریل بروز جمعہ سے آغاز ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ شرف سفیانی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات 23 اپریل کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 24 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ خلیجی اور دیگر اسلامی ممالک میں 23 اپریل بروز جمعرات کو ماہ مقدس کا چاند نظر آ جانے کے امکانات کافی واضح ہیں، یوں 24 اپریل بروز جمعہ کو ان ممالک میں یکم رمضان المبارک ہو گی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں رمضان کے علاوہ عید الفطر کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ سے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 23 مئی 2020 بروز ہفتہ کو ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.